مالاکنڈ یونیورسٹی کا شمار ملک کے صف اول کے جامعات میں ہوگا،وی سی گل زمان

بدھ 16 مئی 2018 13:08

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) وائس چانسلر یونیورسٹی آف مالاکنڈ پروفیسر ڈاکٹر گل زمان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں تحقیقی سرگرمیوں کو دوام دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور بہت جلد یونیورسٹی آف مالاکنڈ کا شمار ملک کے صف اول جامعات میں ہوگا‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے سنڈیکیٹ کے 28 ویں اجلاس میں کیا‘ جس میں رجسٹرار ڈاکٹر عزت خان سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی‘ اجلاس میں اکیڈمک کونسل کے آٹھویں اجلاس کی سفارشات کی منظوری دی گئی جبکہ سنڈیکیٹ کے ستائیسویں اجلاس ،شعبہ جات میں چیئرمینوں کی تعیناتی سمیت ملازمین کے پروموشن کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

متعلقہ عنوان :