پی ٹی وی کے پروڈیوسر آغا قیصر نے عید الفطر کیلئے خصوصی بچوں کا پروگرام ریکارڈ کر لیا

بدھ 16 مئی 2018 13:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) پی ٹی وی کے پروڈیوسر آغا قیصر نے عید الفطر کیلئے خصوصی بچوں کا پروگرام ریکارڈ کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پروڈیوسر آغا قیصر نے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی خصوصی بچوں کا پروگرام ریکارڈ کیا ہے جس کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر خالد جمیل نے انجام دیئے۔ اس موقع پر اداکار جاوید کوڈو اور غفار لہری نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ جبکہ گلوکار خالد بیگ نے گانا سنا کر حاضرین سے بھرپور داد حاصل کی ۔ مذکورہ شو عید الفطر کے موقع پر لاہور پی ٹی وی سنٹر سے پیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :