چیئرمین توقیر ناصر کا اچانک الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

بدھ 16 مئی 2018 13:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء)الحمراء آرٹس کونسل کے چیئرمین توقیر ناصر نے اچانک الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر وہ دونوں ہالوں کا دورہ کرنے کے بعد تربیتی کلاسوں میں بھی گئے اور وہاں اداکاری اور ڈائریکشن کی تربیت حاصل کرنے والے طلبہ سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر نوید بخاری ، آرٹ اکیڈمی کے انسٹرکٹر قیصر جاوید ، اسٹیج منیجر محمد اعظم و دیگر عہدیداران بھی انکے ہمراہ تھے ۔

اس موقع پر توقیر ناصر نے الحمراء میں تزئین و آرائش کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر فیملیوں کے لئے تفریح اور اصلاح سے بھرپور ڈرامے پیش کیے جائیں گے جبکہ سینئر رائٹروں ، ڈائریکٹروں کا پینل تشکیل دیا جائے گا جن کے ڈرامے الحمراء میں پیش کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ الحمراء آرٹ ، ادب اور ثقافت کا ادارہ ہے اور اسکی پرموشن کے لئے جو بھی اقدامات اٹھانے پڑے اس سے گریز نہیں کیا جائے گا ۔