انضمام الحق کے بھتیجے اور قومی ٹیم کے بلے باز امام الحق نے اسپیشل اننگز کھیلی اور بہت سے سوالوں کا جواب دیدیا ہے ،ْسرفراز احمد

بدھ 16 مئی 2018 12:33

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ انضمام الحق کے بھتیجے اور قومی ٹیم کے بلے باز امام الحق نے اسپیشل اننگز کھیلی اور بہت سے سوالوں کا جواب دیدیا ہے ۔میڈیا سے بات چیت کے دور ان جب ایک مقامی مقامی صحافی نے کپتان سرفراز احمد سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے جب امام الحق کو منتخب کیا تو ہمیں اس کی صلاحیتوں پر اعتماد تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امام الحق نے اسپیشل اننگز کھیلی اور بہت سارے سوالوں کا جواب دے دیا۔ڈبلن میں اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے امام الحق نے ناقابل شکست 74 رنز بناکر پاکستان کے 160 رنز کے ہدف کو آسان کردیا۔سرفراز نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں اظہرعلی اور اسد شفیق سے بڑی امید وابستہ ہیں ،ْاس جیت سے اعتماد ملا ہے ،ْ آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان آئے میں اور پوری قوم انہیں خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :