عامر اور سلمان خان 24 سال بعد ایک ساتھ نظر آنے کو تیار
’’مہابھارت‘‘ عامر اور سلمان خان کی 24 سال بعد پہلی فلم ہوگی، اس سے قبل دونوں اداکار 1993 میں ایک ساتھ نظر آئے تھے
بدھ 16 مئی 2018 11:50
(جاری ہے)
دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان بھی ’بھارت‘ کے نام سے ایک فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے، لیکن ان کی فلم کی کہانی ’ہندو مذہب‘ کے گرد نہیں گھومتی۔
سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ 2014 کی جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کی کہانی پر مبنی ہے، جس میں ان کے ساتھ پریانکا چوپڑا ایکشن میں نظر آئیں گی۔عامر خان کی فلم ’مہا بھارت‘ کی کہانی ہندو مذہب کے گرد گھومے گی، جس میں ’رام اور ‘راون‘ سمیت دیوی دروپدی کے کردار کو بھی دکھایا جائے گا۔پہلے اطلاعات تھیں کہ ’مہابھارت‘ میں ’ بھگوان کرشنا‘ کا کردار عامر خان خود نبھاتے نظر آئیں گے، جب کہ ’دروپدی‘ کا کردار نبھانے کے لیے انہوں نے دپیکا پڈوکون کو پیش کی ہے۔اب اطلاعات ہیں کہ عامر خان چاہتے ہیں کہ فلم میں ’بھگوان کرشنا‘ کا کردار سلمان خان ادا کریں۔اسی طرح عامر خان چاہتے ہیں کہ ’مہا بھارت‘ میں امیتابھ بچن ’دھری ترشترا‘ کا کردار ادا کریں۔اگر عامر خان کی خواہشات کے مطابق دپیکا پڈوکون اور سلمان خان ان کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہوجاتے ہیں تو یہ تینوں اداکاروں کی پہلی فلم ہوگی۔جب کہ عامر اور سلمان خان کی 24 سال بعد پہلی فلم ہوگی، اس سے قبل دونوں اداکار 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔اسی طرح اگر امیتابھ بچن بھی ان کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہوجاتے ہیں تو یہ سلمان، عامر، امیتابھ اور دپیکا پڈوکون کی بھی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔عامر خان اور امیتابھ بچن اس وقت آنے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں، جو ان کی ایک ساتھ آنے والی پہلی فلم ہوگی۔جب کہ امیتابھ بچن، سلمان خان اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ ماضی میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور بھی ’مہا بھارت‘ کی داستان پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں، انہوں نے اس داستان پر شائع ہونے والے 2 ناولز کے مالکانہ حقوق بھی حاصل کر رکھے ہیں۔ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ’مہا بھارت‘ پر سونم کپور اور عامر خان مل کر کام کریں گے یا یہ دونوں الگ الگ فلمیں بنائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.