برٹش کرائم ڈرامہ فلم ’’یارڈے‘‘کا نیا ٹریلر جاری کردیاگیا

مشترکہ پروڈیوزکردہ یہ فلم 24اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

بدھ 16 مئی 2018 11:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) ڈرگ مافیا کے گرد گھومتی برٹش کرائم ڈرامہ فلم یارڈی(Yardie)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادریس ایلبا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم وکٹر ہیڈلے کے ناول پر مبنی ہے جس کی کہانی 1980کی دہائی میں لندن میں راج کرنے والے ڈرگ مافیا کے گرد گھوم رہی ہے۔فلم کی کاسٹ میں امل امین،اسٹیفن گراہم،اکین غزی،مارک رہینو،فریسر جیمز اور نوامی ایکی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔میری برک اور گینا کارٹر کی مشترکہ پروڈیوزکردہ یہ فلم 24اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :