فلم میں مرکزی یا گلیمرس کردار میرے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، ایشوریہ رائے بچن

بدھ 16 مئی 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے کہا ہے کہ ان کے لئے فلم میں مرکزی یا گلیمرس کردار کوئی اہمیت نہیں رکھتے بلکہ معیاری سکرپٹ اور خیال میرے نزدیک زیادہ ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے فلم ’’فنے خان ‘‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لئے فلم میں مرکزی یا گلیمرس کردار کوئی اہمیت نہیں رکھتے بلکہ معیاری سکرپٹ اور خیال میرے نزدیک زیادہ ضروری ہیں اور فلم ’’فنے خان ‘‘ میں میرا کردار ایک پاپ سٹار کا ہے جو زندگی میں اپنے کردار کو دیکھتی ہے اور ایسے آئیکونز کا ایک حقیقی پہلو بھی ہوتا ہے جس میں انہیں مختلف مشکلات درپیش ہوتی ہیں جس کی وجہ سے بطور اداکار مجھے یہ لگا کہ آج کے دور میں ایسے مسائل کو سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

ہدایتکار اتول منجریکر کی فلم ’’فنے خان ‘‘13جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :