رنویر سنگھ کی آواز میں ہالی وڈ فلم ’’ڈیڈ پول 2‘‘ کے ہندی ورژن کا ٹریلر جاری

بدھ 16 مئی 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی آواز میں ہالی وڈ سپر ہیرو فلم ’’ڈیڈ پول 2‘‘ کے ہندی ورژن کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ سپر ہیرو فلم ’’ڈیڈ پول 2‘‘ کی کل (جمعہ 18مئی) کو ریلیز سے قبل فلم کے ہندی ورژن کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے ہالی ود اداکار ریان رینولڈز کے کردار ڈیڈ پول کی ہندی ڈبنگ کی ہے۔ اداکار رنویر سنگھ فلم ’’گلی بوائے‘‘ اور ’’سامبا‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :