اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت جاری

وکیل صفائی قاضی مصباح کی استغاثہ کے گواہ محمد عظیم پر جرح

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 مئی 2018 11:42

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت جاری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 مئی۔2018ء) احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سابق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران احتساب عدالت میں تینوں نامزد ملزمان موجود تھے، وکیل صفائی قاضی مصباح نے استغاثہ کے گواہ محمد عظیم پر جرح کی۔

سماعت کے دوران اسحاق ڈار کی طرف سے ہجویری فاﺅنڈیشن کو جاری چیکوں کی تفصیلات پیش کی گئی۔گواہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے ہجویری فاﺅنڈیشن کے نام پر چیک جاری کئے،15 اکتوبر 2005 کو ہجویری فاﺅنڈیشن کے نام پر چیک جاری کیا گیا،22 جنوری 2010 کو اسحاق ڈار نے 4 لاکھ کا چیک جاری کیا۔

(جاری ہے)

گواہ کے مطابق، یکم مارچ 2010 کو 7 لاکھ کا چیک ہجویری فاﺅنڈیشن کے نام پر جاری کیا،اسحاق ڈار نے کل 6 کروڑ 53 لاکھ کے چیک ہجویری فاﺅنڈیشن کو جاری کئے۔

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سعید احمد یہ نہ سمجھیں کہ ان پر کوئی الزام نہیں، سعید احمد نے اسحاق ڈار کے نام پر7 اکاﺅنٹ کھولے،انہوں نے بتانا ہے وہ اکاﺅنٹ کس کے کہنے پر کھولے گئے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ کچھ اکاﺅنٹ ان کے اپنے نام پر ہیں، ان کا استعمال اسحاق ڈار کرتے ہیں، سعید احمد بتائیں اکاﺅنٹ کون سے ہیں اور کتنی رقم موجود ہے۔

۔گواہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے ہجویری فاﺅنڈیشن کے نام پر چیک جاری کئے،15 اکتوبر 2005 کو ہجویری فاﺅنڈیشن کے نام پر چیک جاری کیا گیا،22 جنوری 2010 کو اسحاق ڈار نے 4 لاکھ کا چیک جاری کیا۔گواہ کے مطابق، یکم مارچ 2010 کو 7 لاکھ کا چیک ہجویری فاﺅنڈیشن کے نام پر جاری کیا،اسحاق ڈار نے کل 6 کروڑ 53 لاکھ کے چیک ہجویری فاﺅنڈیشن کو جاری کئے۔سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سعید احمد یہ نہ سمجھیں کہ ان پر کوئی الزام نہیں، سعید احمد نے اسحاق ڈار کے نام پر7 اکاﺅنٹ کھولے،انہوں نے بتانا ہے وہ اکاﺅنٹ کس کے کہنے پر کھولے گئے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ کچھ اکاﺅنٹ ان کے اپنے نام پر ہیں، ان کا استعمال اسحاق ڈار کرتے ہیں، سعید احمد بتائیں اکاﺅنٹ کون سے ہیں اور کتنی رقم موجود ہے۔