ملکی سیاست کا سب سے بڑا سرپرائز

نگران وزیر اعظم کیلئے کس کا نام سامنے آگیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 مئی 2018 11:35

ملکی سیاست کا سب سے بڑا سرپرائز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی اوریا مقبول جان نے کہا کہ کہ نگران وزیراعظم کے عہدے کے لیے کوئی فوجی نہیں ہو گا ، ہاں لیکن ایک ایسا فوجی ہو سکتا ہے جس کے پوسٹرز لگے تھے، جس کے شکریہ کے بڑےبڑے پوسٹرز لگے تھے۔ہو سکتا ہے کہ اس بات پر ان کا سمجھوتہ ہو جائے۔ اور وہ آجائے جس نان اسٹیٹ ایکٹرز کے خلاف بولتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راحیل شریف نگران وزیراعظم کے طور پر آجائیں گے۔ لیکن کیا عبوری حکومت تین ماہ کی ہو گی ؟ یہ پاکستان کے حالات پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ ملک میں الیکشن نہ ہوں ۔ انہوں نے شہباز شریف کی سیاست کو آگ لگا دی ہے ، انہوں نے سعد رفیق ،اور ہر اس مسلم لیگی کی سیاست کو آگ لگا دی ہے جو اب منہ چھپاتا پھرتا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے انہوں نے اپنی سیاست کو ختم نبوت  کے چکر میں آگ لگائی۔ یہ سب لوگ کس بندے کی وجہ سے بول نہیں سکے؟ شہباز شریف روتا پھرتا ہے کہ بھائی جان کیا کہہ رہے ہیں۔ اوریا مقبول جان نے کہا کہ یہ ایک نفسیاتی بیماری ہے جس کا نواز شریف شکار ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو نگران وزیر اعظم بنائے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن اپنی سیاسی ساکھ کھوتی ہوئی نظر آ رہی ہے ۔ سپریم کورٹ سے نواز شریف کی نا اہلی اور نااہلی بعد ان کی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی نے مسلم لیگ ن کے کئی رہنماؤں کو پارٹی چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے، مسلم لیگ ن کے متعدد رہنما سیاسی مخالفین کی پارٹیوں میں شامل ہو چکے ہیں جبکہ ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے حالیہ متنازعہ بیان نے اس ہوا کو مزید تیز کر دیا ہے۔