Live Updates

دھرنے میں بڑے بڑے کردار، عمران خان اکیلے نہیں، طاہرالقادری بھی ہیں، نواز شریف

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 16 مئی 2018 10:25

دھرنے میں بڑے بڑے کردار، عمران خان اکیلے نہیں، طاہرالقادری بھی ہیں، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی۔2018ء) نواز شریف کا کہنا ہے 2014 کے دھرنے میں بڑے بڑے کردار ہیں، صرف عمران خان اکیلے نہیں، اس میں طاہرالقادری بھی ہیں، وقت آنے پر بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کا کوئی کردار ہے نہ نظریہ، یہ پگڑی اچھال پارٹی ہے، پی ٹی آئی امپائرکی انگلی کی طرف دیکھنے والی جماعت ہے۔ سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی میں ووٹ کو عزت دینے کی کوئی بات نہیں، اچھا ہوا خیبرپختونخوا میں انکی حکومت تھی، وہاں کے عوام نے انکی تبدیلی دیکھ لی، سب سامنے آگیا خیبرپختونخوا میں کوئی کام نہیں ہوا۔

سابق وزیراعظم نے آج احتساب عدالت میں جب آئے تو بجلی چلی گئی جس پر انہوں نے صحافیوں سے استفسار کیا کہ آج اندھیرا اندھیرا کیوں ہے۔

(جاری ہے)

جس کے جواب میں صحافیوں نے کہا کہ آپ کے آنے پر بجلی چلی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم گزشتہ چند روز سے قومی اخبار کو دیئے گئے ممبئی حملوں میں پاکستانی کردار سے متعلق دیئے گئے متنازع انٹرویو پر تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ جبکہ نواز شریف سمیت وزیراعظم اور ن لیگی رہنمائوں نے سابق وزیراعظم کے بیان کا مکمل دفاع کیا ہے۔ نواز شریف کے بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں اس بیان پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات