حسن ابدال، زرعی سیڈ سٹورز اور دکانوں پر چھاپے ، زائد المعیاد اور غیر قانونی ادویات قبضہ میں لے لیں

بدھ 16 مئی 2018 00:20

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) محکمہ زراعت کے زرعی سیڈ سٹورز اور دکانوں پر چھاپے ، زائد المعیاد اور غیر قانونی ادویات قبضہ میں لے لیں ، سٹور مالکان کے خلاف زیر دفعہ 21-A زرعی ادویات ترمیمی آرڈیننس کے تحت مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر، پیسٹی سائیڈز انسپکٹر محکمہ زراعت احمد نوید احسن نے عملہ کے ہمراہ تھانہ باہتر کی حدود میں متعدد سیڈ سٹورز کے معائنے اور چھاپے کے دوران قاسم خان ولد رحم خان قاسم سیڈ سٹور باہتر سے دوران معائنہ سائبان کمپنی کی زرعی ادویات برآمد ہونے پر سیڈ سٹور کے مالک سے ڈیلر شپ کارڈ کا استفسار کیا تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا اور نہ ہی اجازت نامہ پیش کر سکا اس کے خلاف 11-A کے سب رول 9 کے تحت خلاف وزری پر اور زرعی ادویات آرڈیننس کی فعہ 26-A کے تحت تھانہ باہتر پولیس میں اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرا دیا ، دوسری کاروائی میں غلام مصطفی کی دکان خوشحال کسان ایگرو سروسز سے دوران معائنہ ایف ایم ایل کی زرعی ادویات برآمد کرتے ہوئے اس سے ڈیلر شپ کارڈ نہ ہونے اور نہ ہی کمپنی کی طرف سے اجازت نامہ ہونے اور دکان میں زائد المعیاد زرعی ادویات برآمد ہونے پر تھانہ باہتر دوسرے مقدمہ کا اندراج کرا دیا۔

متعلقہ عنوان :