منشیات فروشوں کے خلاف مہم،منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، ایک کلو سے زائد منشیات برآمد،مقدمہ درج کر لیا

بدھ 16 مئی 2018 00:20

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس آئی تھانہ پنڈی گھیب محمد کوثر نے دوران گشت و پڑتال ملک سی این جی پمپ کے قریب مشکوک شخص نیئر خان ولد نواب خان ساکن محلہ حاجی گلاب خان پنڈی گھیب کی جامہ تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے ایک کلو 200 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :