کے پی کے ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی کا ایوبیہ ،خانپور کے ہسپتالوں پر چھاپے

ڈاکٹر غیر حاضر،ایکسرے مشین کو کو کبھی کھولا ہی نہیں گیا

بدھ 16 مئی 2018 00:20

کے پی کے ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی کا ایوبیہ ،خانپور کے ہسپتالوں پر چھاپے
مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) سپریم کورٹ کے حکم پر کے پی کے ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے گلیات کے مختلف ہسپتالوں ایوبیہ، خانپور پر چھاپہ کے دوران ہسپتال کی حالت زار کا جائزہ لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ سول ہسپتال خانپور چھاپے کے دوران انکشاف ہوا کہ یہاں تین ڈاکٹروں میں سے ایک ڈاکٹر کبھی کبھار ڈیوٹی پر آتا ہے جبکہ ایک لیڈی ڈاکٹر کسی دوسرے مقام پر تعینات ہے اور یہاں اسی کا نام لیا جا رہا ہے جو کبھی اس ہسپتال ڈیوٹی پر نہ آئی۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں موجود ایکسرے مشین کو کبھی کھولا ہی نہیں گیا اور دوائیاں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ سرکاری طور پر یہاں کے عوام کو نہیں دی جاتی ہیں۔ چھاپے مار ٹیم نے نتھیاگلی، خانسپور (ال اکرام ) سمیت متحدد میڈیکل سٹور کو قانون کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا۔ سینئر صحافی نیاز عباسی نے میڈیا کے نمائندہ کو بتایا کہ کے پی کے حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری ہونے پر تبدیلی کے نعرے کو پورا کرنے کیلئے مزید عوام کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے۔ اہلیان علاقہ کا مطالبہ اور عطائی ڈاکٹروں کو گرفت میں لاتے ہوئے نادار مریضوں کی جانوں کو بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :