رمضان المبارک کی آمد سے قبل بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار

منگل 15 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ملک فلاحی جماعت کے بانی ملک محمدرضوان الحق نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل بڑھتی ہوئی مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک سے پہلے ہی منافع خور سرگرم ہو گئے اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انصاری اور عباسی برادری کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ملک محمد رضوان الحق نے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کیلے سب سے افضل، رحمتوں برکتوں والا مہینے ہے مگر افسوس کی بات ہے رمضان المبارک میں ضرورت اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے لئے پرائس اینڈ کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے اور مجسٹریٹ کا منافع خور کے خلاف کاروائی کے لئے مکمل اختیارات دئیے جائیں شہر میں جگہ جگہ بچت بازار لگائے جائیں تاکہ رمضان المبار ک میں عوام کی مشکلات میں کمی آسکے۔

متعلقہ عنوان :