ایم کیو ایم کے محمد سعید بندھانی کی جانب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

منگل 15 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ ‘ بلدیاتی اور پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے اور شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے ان کی جانب سے کئے جانے والے عملی اقدامات سے متاثر ہو کر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور مشتاق احمد سرہیو صدر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر، یو سی چیئرمینوں اور دیگر رہنمائوں کی موجودگی میں محمد سعید بندھانی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وہ اس سے قبل وہ ایم کیو ایم میں تھے اور اب وہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے بعد میئر سکھر کے ساتھ مل کر مسائل کے حل میں عملی اقدامات کریں گے۔ میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور مشتاق احمد سرہیو نے ان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔