ضلع سکھر کے علاقہ کینٹ کی حدود پٹ مائڑ گاؤں میں مرد و عورت کا بہیمانہ قتل ، دو ملزمان گرفتار

منگل 15 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ضلع سکھر کے علاقہ کینٹ کی حدود پٹ مائڑ گاؤں میں مرد و عورت امجد علی اور فردوس کو بہیمانہ طور پر قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے سیاکاری کے الزام میں قتل کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور ایس ایچ او کینٹ کو مقدمہ درج کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری جس پر کینٹ پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرکے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس نے مقتولین کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کروایا ۔

پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق امجد علی کی موت کلہاڑی کے وار کرنے سے واقع ہوئی جبکہ مقتول فردوس کو رسی سے گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا، مقدمہ تھانہ کینٹ میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جس میں چار ملزمان محمد ایوب بلو،محمد عظیم بلو ، اللہ ڈنو اور عبدالقیوم بلو شامل ہیں جن میں دو فرار ہیں جن کی گرفتاری کیلئے پولیس کیجانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :