گھوٹکی پولیس کی مجرموں کے خلاف کاروائیاں جاری،8 ملزمان گرفتارکر لیے گئے

منگل 15 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) گھوٹکی پولیس کی مجرموں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ڈکیتی، بغیر لائسنس اسلحہ آکڑا پرچی، جوا کھیلنے والوں اور سنگین جرائم میں ملوث 2 ملزمان، ایک روپوش اور2 بنا لائسنس اسلحہ پسٹل رکھنے والے ملزم سمیت 08 افراد گرفتار کر لیا، گھوٹکی بی سیکشن پولیس نے معمول کے گشت کے دوران 2 افراد کو بغیر لائسنس اسلحہ پسٹل اور 05 بلٹس سمیت گرفتار کر لیا جن میں احسان علی گھوٹو اور پرویز گھوٹو شامل ہیں، دوسری کاروائی میں خفیہ اطلاع پر ایک چھاپے کے دوران ایک روپوش ملزم مشتاق مہیسر جو کہ ڈکیتی کیس میں میں مطلوب تھا گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اوباڑو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رونتی روڈ پر آکڑا پرچی جوا کے اڈے پر چھاپہ مار کر2 افرادکوگرفتار کر کے آکڑا پرچی بک، کلکیولیٹر اور نقدی برآمد کر لی ، گرفتار شدگان میں کرشن ولد تلوکو مینگھواڑاورسردار ولد رجب بھٹو شامل ہیں، ایس ایس گھوٹکی کامران نواز نے بہترین کاروائیوں پر پولیس کے لیے شاباشی کا پیغام دیا ہے اور کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :