ایم ایم اے کے صوبائی صدر کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی مذمت

منگل 15 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر اور سیکریٹری جنرل جی یو آئی سندھ علامہ راشد محمود سومرو نے گزشتہ روز امریکہ کی جانب سے امریکی سفارتخانہ اسرائیل سے تل ابیب بیت المقدس منتقل کرنے کے خلاف فلسطینیوں کے پرامن احتجاج پر اسرائیل کی جانب سے فائرنگ اور طاقت کا استعمال کرکے پرامن 55 فلسطینیوں کو شہید جبکہ 3 ہزار لوگوں کو زخمی کیا جانے کے واقعہ کی پر زور مذمت کی ہے، جاری کردہ اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ بیگناہ پرامن فلسیطنیوں پر اسرائلی جارحیت کھلی دہشتگردی ہے اسرائیلی دہشتگردی میں 50 سے زائد فلسطینی شہریوں شہادت نے عالم اسلام کو رلادیا ہے فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے، امریکا اپنا سفارتخانہ تل ابیب بیت المقدس منتقل نہیں کر سکتا عالمی دہشتگرد اسرائیل امریکا کی آشیرواد سے 3000 ہزار معصوم بچوں عورتوں نوجوانوں فائرنگ کرکے زخمی کر چکا ہے امریکا اور اس کے اتحادی اسرائیل کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، مسلمان حکمران نوٹس لیں کس قانون کے تحت فلسطینیوں کو ان کے حق ارادیت آزادی سے روکا جا رہا ہے، تشدد قتل عام قبول نہیں کیا جائے گا متحدہ مجلس عمل معصوم مظلوم فلسطینیوں کی شہادت پر سوگ میں ہے، دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں او آئی سی، مسلم اتحاد، اقوام متحدہ اسرائیلی دہشتگردی کا نوٹس لیں۔