سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پھولدار پودے لگانے کاکام شروع

منگل 15 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے اہم چوراہوں کو دیدہ ذیب اور خوبصورت بنانے کے لئے دعا چوک اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ والے آغا روڈ کے کناروں پر سزہ کاری ، پھولوں کے پودے لگانے کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پرانہ سکھر سمیت شہر کے اہم مقامات چوراہوں کو دیدہ زیب اور پرکشش بنایا جائے گا تاکہ شہری لطف اندوز ہوسکیں، اسی طرح اصولی طور پر حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ بلدیہ کے باغات سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا جائے گا، تفریحی باغات نجی اداروں سے واپس لئے جائیں گے جنہیں بیوٹیفکیشن پلان کے بین الاقوامی معیار کا بنایا جائے گا خوبصورت جدید پلے لینڈ، واکنگ ٹریک رنگین فوارے اور اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کے لئے اچھی شہرت، تجربہ اور وسائل کے حامل اداروں کو BOT کو بنیاد پر تشہیر کے بعد پیشکشیں طلب کر کے دیا جائے گا ، اس وقت باغات کی مجموعی طور پر حالت بہتر نہیں ہے جس کی وجہ سے شہری تفریحی سہولتوں سے محروم ہیں ، لہٰذا اس سلسلے میں قانون کے مطابق اقدامات کئے جارہے ہیں۔