نیب سکھر نے پلی بارگین کے ذریعے 254ملین روپے واپس لے کر قومی خزانے میںجمع کرائے، ڈی جی نیب

منگل 15 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) نیب سکھر نے پلی بارگین کے ذریعے 254ملین روپے واپس لے کر قومی خزانے میںجمع کرائے۔ یہ بات ڈی جی نیب سکھرفیاض احمد قریشی نے منعقدہ ایک سیمینار میں خطاب کرتے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ قومی احتساب بیورو سکھر ریجنل ڈائریکٹوریٹ کو فروری 2015سے اب تک 16630شکایات موصول ہوئیں ہیں جن میں سے 82ریفرنسز دائر کئے گئے ، 38پر فیصلہ آچکا ہے اور 239لوگوں کو سزائیں دی جا چکی ہیں ، جن ملزمان کے خلاف ریفرنسز دائر کئے گئے انکی تعداد 1079ہے ، جبکہ 143مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔