سکھر پولیس جرائم پیشہ افراد سمیت سماجی برائی کے خلاف متحرک، مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

منگل 15 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) سکھر پولیس جرائم پیشہ افراد سمیت سماجی برائی کے خلاف متحرک ہے ،مختلف تھانوں کی حدود میں کاروائیوں کے دوران 4 جواری 5 بکی ڈیلرز ایک اشتہاری 4 چور وں کو گرفتار کر کے مسروقہ 2 موٹر سائیکلیں 2 بھینسیں ،جوا کی بکس آکڑا پرچی نقدی و موبائل برامد کر لئے گئے، پولیس ترجمان کے مطابق کندہرا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 جواریوں کو گرفتار کر کے قبضہ سے تاش کے پتے دیگر جوا کی مختلف اقسام کی گیمز موبائل و نقدی برامد کرلیں،ملزمان میں وکی مل اور اجے کمار شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سائیٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 چور وں گل حسن علی، نواز گل اور حسن کوگرفتار کر لیا، واقعہ کا مقدمہ محراب سومرو کی مدعیت میں تھانہ سائیِٹ درج کیا گیا تھا، ملزمان کے قبضے سے 2 مسروقہ موٹرسائیکل اور بھنسیں برامد کر لی گئیں،علاوہ ازیں روہڑی پولیس نے کاروائی کے دوران 4 جواریوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار جواریوں کے خلاف مقدمہ تھانہ روہڑی میں درج کرلیا گیا ، ایئرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری کو صدام ولد نظام جتوئی کو گرفتار کرلیا جو کہ مقدمہ نمبر 63/13 قلم 353, 324, 224, 225 میں مطلوب تھا ،کینٹ پولیس نے کاروائی کے دوران ٹیوب ویل کے سولر پلیٹس چرانے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں حاکم تنیو اور لال محمد تنیو شامل ہیں ، سولر پلیٹس اصل مالک ارشاد ملک کو حوالے کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :