ہر طبقے سے وابستہ لوگوں کو اپنی صفوںمیں کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہی: ڈی جی نیب سکھر،

’’بدعنوانی آئندہ نسل کیلئے خطرہ‘‘ کے عنوان پر سیمینار سے خطاب

منگل 15 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر فیاض احمد قریشی نے کہا ہے کہ ہر طبقے سے وابستہ لوگوں کو اپنی صفوںمیں کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، نوجوان نسل والدین سے آئی فون اور دیگر قیمتی فرمائشیں ترک کرکے اپنے مستقبل کو تاریکی سے بچاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار مقامی ہوٹل میں نیب سکھر کی جانب سے ’’’’بد عنوانی آئندہ نسل کے لئے خطرہ‘‘ کے عنوان سے منعقد ہ آگاہی سیمینا ر سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی نیب سکھر نے کہا کہ معاشرے سے کرپشن کی لعنت اور آئندہ نسل کی ترقی کی راہ میں حائل اس بلا کو ختم کرنے کے لئے ماؤں کو آگے آنا ہوگا اور ان کے اس عمل سے کرپشن کو معاشرے سے 50فیصد تک ختم کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :