کراچی میں پارکنگ ایریاز سے گاڑی چوری کرنے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا

منگل 15 مئی 2018 23:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) کراچی میں پارکنگ ایریاز سے گاڑی چوری کرنے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ،گلشن اقبال میں پارکنگ سے گاڑی چوری ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپر اسٹور کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں بھی چوروں سے محفوظ نہ رہیں گلشن اقبال میں سپراسٹور کے باہر کھڑی گاڑی چور انتہائی مہارت سے لے اڑا۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سپراسٹور کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کر کے شہری شاپنگ کیلئے گیا تھا۔ واپس آیا تو گاڑی غائب تھی،گلشن اقبال تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔