کراچی ،رمضان المبارک میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کا ہنگامی پلان مرتب

منگل 15 مئی 2018 23:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ماہ رمضان کے تینوں عشروں کے دوران لوٹ مار کی وارداتوں کی روک تھام اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس سیکیورٹی میکنزم کے مجموعی اقدامات کو مربوط، موثر اور ٹھوس بناتے کے لئے آئی جی سندھ نے ترتیب کردہ کنٹی جنسی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ہ رمضان میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور لوٹ مار کی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے ٓئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ میں 4215 مساجد/نماز وتروایح/محافل شبینہ/ کھلے مقامات پر دوران رمضان اضافی نفری کے علاوہ 26780سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی/ٹریفک فرائض انجام دینے کے احکامات جاری کردئے۔

(جاری ہے)

500سے زائد موبائلوں اور662 موٹر سائیکل سوار افسران و جوان اسنیپ چیکنگ علاقہ پیٹرولنگ پر مامور کئے جائینگے۔

ٹریفک رینج کے تمام سیکشنز میں مجموعی طور پر 7380 سے زائد ٹریفک پولیس افسران و جوان شامل ہیں۔ ٹریفک پولیس افسران و جوان خصوصی ہدایات کے تحت ماڑیپور روڈ سیلیاری ایکسپریس وے کو جانے والے روٹ پر ٹریفک انتظامات اور روانی کے اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے رمضان المبارک میں انیس ہزار چھیالیس پولیس اہلکاروں اور ۔تین ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار کو شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کیا ہے۔