چینی خاندان کا پالتو کتا بڑا ہو کرریچھ بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 15 مئی 2018 23:44

چینی خاندان کا پالتو کتا بڑا ہو کرریچھ بن گیا

ایک چینی خاندان اس وقت حیران رہ گیا جب ان کا پالتو کتا ریچھ بن گیا۔
چین کے صوبے یوننان کے شہر کونمنگ کے نزدیک رہنے والی سو یون نے بتایا کہ اُن کے خاندان نے 2 سال پہلے ایک پالتو پلا خریدا تھا۔ سب کا خیال تھا کہ یہ تبت مسٹف نسل کا کتا ہے۔ یہ خاندان اس وقت حیران رہ گیا جب پلے نے ہر روز ایک ٹوکری پھل اور دو پیالے نوڈلز کھانا شروع کر دئیے۔جب  یہ کتا مسلسل بڑھتا ہی رہا تو اس خاندان کو شک گزرا کہ یہ کتے کی نسل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان کے شک کو اس وقت مزید تقویت ملی جب 250 پاونڈ وزنی جانور نے پچھلی ٹانگوں پر چلنا شروع کر دیا۔
اس خاندان نے پولیس اور یوننان  وائلڈ لائف ریسکیو سنٹر رابطہ کیا۔ جنہوں نے بتایا کہ یہ جانور کتا نہیں بلکہ ایشیائی سیاہ ریچھ ہے۔
اب اس ریچھ کی وائلڈ لائف سنٹر میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
یہ اس طرح کا پہلا واقعہ نہیں چین میں پچھلے سال ایک شخص نے کتے کا پلا خریدنے کی بجائے غلطی سے شیر کا بچہ خرید لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :