دنیا کی سب سے زیادہ مہذب بلی، جو دستک دے کر گھر میں آتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 15 مئی 2018 23:44

دنیا کی سب سے  زیادہ مہذب بلی، جو دستک دے کر گھر میں آتی ہے

یہ بلی دنیا میں سب سے زیادہ مہذب بلی  ہے۔ ایک ڈرائیور اس وقت حیران رہ گیا جب اس نے بلی کو ڈسٹ بن پر چڑھ کر دروازے پر لگی کنڈی بجاتے دیکھا، جیسے بلی گھر میں داخل ہونے سے پہلے اجازت لے رہی ہو۔
ڈین رچرڈ سن نے بوتل، مرزیسائڈ، برطانیہ میں اس بلی کو ایک گھر کے باہر دیکھا۔

(جاری ہے)

26 سالہ ڈین نے لیور پول ایکو کو بتایا کہ  وہ اپنی کار میں تھے اور اس واقعے  کو ریکارڈ کرنے میں کا میاب ہوگئے۔

ڈین نے بتایا کہ وہ  انہوں نے بلی کو ڈسٹ بن پر چڑھتے  اور پھرکنڈی بجاتے دیکھا تو حیران رہ گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسا منظر نہیں جو آپ روز دیکھیں۔
ڈین نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا، جہاں سے اب تک لاکھوں صارفین اسے دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں۔
بہت سے لوگوں نے ڈین کوفیس بک میسج میں بتایا کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر اُن کا دن خوشگوار ہو گیا ہے۔