محمدعباس نے محمد آصف کو بڑے اعزاز سے محروم کردیا

آئرلینڈ کیخلاف ڈبلن میں کھیلے گئے تاریخی ٹیسٹ میچ میں نوجوان فاسٹ باولر کی شاندار کارگردگی

muhammad ali محمد علی منگل 15 مئی 2018 22:40

محمدعباس نے محمد آصف کو بڑے اعزاز سے محروم کردیا
ڈبلن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15مئی 2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے آئرلینڈکے خلاف ڈبلن ٹیسٹ میں منفرد اعزاز پالیا۔محمدعباس نے ڈبلن ٹیسٹ میں مجموعی طورپر 110رنز کے عوض 9وکٹیں حاصل کیں جو جنوری 2010ءسے کسی بھی پاکستانی فاسٹ باﺅلرکی جانب سے ایک ٹیسٹ میچ میں حاصل کردہ وکٹوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

اس سے قبل یہ اعزاز محمد آصف کو حاصل تھا جس نے جنوری 2010ءمیں آسٹریلیاکے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں 94رنز دیکر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔2010ءسے محمد عباس کے علاوہ کوئی اور پاکستانی فاسٹ باﺅلر ایک ٹیسٹ میچ میںآٹھ سے زائد وکٹیں نہیں لے سکا ،اس دوران میچ میں 8وکٹوں کا کارنامہ صرف محمد آصف، اعزازچیمہ،عمرگل اور جنید خان کی جانب سے 1،1بار سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال اپریل میں دورئہ ویسٹ انڈیز سے اپنے ٹیسٹ کیریئرکا آغاز کرنے والے محمد عباس نے اب تک 6 ٹیسٹ میچز میں 32وکٹیں حاصل کرلی ہیں جن میں دو مرتبہ اننگزمیں پانچ وکٹوں کے کارنامے شامل ہیں۔ دوسری جانب
پاکستان نے میزبان آئرلینڈ کو اولین ٹیسٹ میچ میں پانچویں روز 5 وکٹوں سے ہرا دیا، 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور 14 کے سکور پر اس کے 3 کھلاڑی آئوٹ ہو گئے، اس موقع پر امام الحق اور بابراعظم حریف بائولرز کے سامنے چٹان بن گئے، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 126 قیمتی رنز جوڑ کر آئرش ارمانوں پر پانی پھیر دیا، بابراعظم 59 رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے لیکن امام الحق ڈٹے رہے، انہوں نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، کیون اوبرائن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :