غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی سلامتی کونسل کی تحقیقات کی درخواست امریکا نے ویٹوکردی
فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر کویت کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا
سید فاخر عباس منگل 15 مئی 2018 22:27
(جاری ہے)
اس پر عالمی برادری کی جانب سے اسرائیلی رویے کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر کویت کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جہاں معصوم شہریوں کے قتل عام کی تحقیقات کے لیے پیش کی گئی قرار داد کو امریکا نے اپنی ویٹو پاور استعمال کرتے ہوئے بلاک کردیا۔
امریکا نے فلسطین میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرانے کا مضحکہ خیز موقف اختیار کیا۔سلامتی کونسل کی تحقیقات کی درخواست امریکا کی جانب سے روکے جانے پر برطانیہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ فرانس نے طاقت کے استعمال سے گریز کا مطالبہ کردیا۔ غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہیں۔یاد رہے کہ ترکی نے فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 18مئی کو طلب کیا گیا ہے، جس میں امریکا کی جانب سے بیت المقدس میں سفارتخانہ منتقل کرنے اور اس کے بعد شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت پر بات کی جائے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت
-
اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی
-
عمان،سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
-
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
-
غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پرلگا بورڈ وائرل ہوگیا
-
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرزسے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
-
کینیڈا،سونے اورکرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اورپاکستانی ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.