الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ، حیدرآباد اور خیرپور میں10خواتین سمیت 38 ہنر مند افراد میں 12لاکھ ر50ہزاروپے کے چیک تقسیم کیے گئے

بدھ 16 مئی 2018 00:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے مواخات پروگرام کے تحت حیدرآباد اور خیرپور میں10خواتین سمیت 38 ہنر مند افراد میں 12لاکھ ر50ہزاروپے کے چیک تقسیم کیے گئے، بلاسود قرض فراہمی کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین وسان نے کہا کہ سرمائے کی کمی سے محروم ہنر مند اور با صلاحیت مرد و خواتین کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کابلا سود قرض فراہمی کاپروگرام مواخات خوش آئند ہے جومعاشی دوڑ میں نوجوانوں میں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے اور ان کے لیے ذریعہ معاش کے نئے در کھولتاہے، صدر الخدمت خیرپور حسن طارق شمسی نے کہا کہ سود پر قرض لینے والے مزید قرض میں جکڑے جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ عمل اللہ اور اس کے رسولؐ کے ساتھ جنگ ہے، الخدمت حیدرآباد کے سرپرست حافظ طاہر مجیدنے کہا کہ معاشرے کے پریشان حال اور غربت سے تنگ افراد کے لیے مواخات پروگرام چلا رہی ہے جس کا مقصد انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرکے خودمختار بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام زندگی کے مختلف شعبوں میں جو بگاڑ پیدا کیا ہے اس کا سب سے بڑا سبب سود ہے، الخدمت کا مواخات پروگرام ہنر مند نوجوانوں کو بلاسود قرض فراہم کرکے انہیں سود جیسی لعنت سے بچاکر باعزت روزگار کی فراہمی میں مدد کررہاہے، نائب صدر الخدمت سندھ و ڈائریکٹر مواخات پروگرام محمدشاہد نے کہا کہ مواخات پروگرام کے تحت اب تک 3کروڑ 64لاکھ روپے کے قرض 913افراد میں تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ قرض وصولی کا تناسب حوصلہ افزا ہے، انہوں نے اہل خیر حضرات سے اپیل کی کہ اس کار خیر میں حصہ ملائیں تاکہ اندرون سندھ کے زیادہ سے زیادہ ہنر مند افراد کو اسلامی طریقہ کار کے مطابق بلا سود قرض فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :