ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلا س بہادر آبا د میں ہو ا، جس میں مجمو عی سیا سی وتنظیمی صورتحا ل پر تفصیل سے تبا دلہ خیا ل کیا گیا

گز شتہ معاملا ت ما ضی کا حصہ ہو گئے ہیں ،فاروق ستار فوری طور پر بہا در آبا د واپس آئیںگلے شکو ے ختم کر یں اور مل جل کر تنظیم کے کام کو آگے بڑ ھائیں ،رابطہ کمیٹی

منگل 15 مئی 2018 23:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) متحد ہ قومی مومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلا س عارضی مر کز بہادر آبا د میں منعقد ہو ا جس میں مجمو عی سیا سی وتنظیمی صورتحا ل پر تفصیل سے تبا دلہ خیا ل کیا گیا ۔اجلا س میں ڈاکٹر فاروق ستار کی جا نب سے گز شتہ دنو ں جاری کیے جا نے والے اس بیان پر تفصیلی غور کیا گیا جس میں انہوں نے انتخا با ت میں حصہ نہ لینے کی بات کی ہے اس فیصلہ کے اثرات اور مضمرات کاجا ئز ہ لیا گیا گز شتہ 3ما ہ سے تنظیم جس صورتحا ل سے گز ر رہی ہے تلخیا ں دوریا ں بڑ ھ رہی ہے اس پس منظر میں رابطہ کمیٹی نے تمام کا رکنان ذمہ داران اراکین اسمبلی منتخب بلد یاتی نما ئند گا ن کو یقین دلا یا ہے کہ گز شتہ 3ما ہ کے معاملا ت ما ضی کا حصہ ہو گئے اب وہ زیر بحث نہیں آئیں گے لہذا وہ فوری طور پر عارضی مر کز بہا در آبا د واپس آئیں تلخیا ں گلہ شکو ہ ختم کر یں اور مل جل کر تنظیم کے کام کو آگے بڑ ھائیں ۔

(جاری ہے)

انتخا با ت کی آمد آمد ہے اس کی تیاریو ں کیلئے بھی ہمیں صف بندی کر نا ہے تمام تر اختلا فات کو ختم کر کے تمام کا رکنان وذمہ داران ،بلد یا تی نما ئند گان انتخا با ت کی تیاری کر یں عوامی رابطہ مہم جو پہلے سے شروع ہو چکی ہے اس کا حصہ بنا یں اور سیا سی مخالفین کے سامنے بھر پو ر تنظیمی اور سیا سی طا قت کے ساتھ جو اب دینے کیلئے تیا ری کی جا ئے اپنے مینڈیٹ کے تحفظ ،عوام کے حقو ق کے حصول کیلئے اپنی جد وجہد کو تیز کر یں ۔