کوشش ہے رائے ونڈ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرسکوں ‘افضل کھوکھر

بندوق اور بدمعاشی کی سیاست نہیں کی عوام کو پیار اور محبت دیا ہے ،رائے ونڈ کے لوگ پیار کرنیوالے ہیں ‘رکن قومی اسمبلی

منگل 15 مئی 2018 23:59

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھرنے کہا ہے کہ رائے ونڈ کی عوام کیلئے 10فلٹریشن پلانٹ کام کررہے ہیں ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال،فلائی اوور ،ریسکیو 1122آفس ،نادرا آفس کا قیام مسلم لیگی حکومت کا تحفہ ہے اور بہت جلد پاسپورٹ آفس کے قیام سے عوام کا معیارزندگی بہتر ہوا ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے محلہ غوث پورہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے کہاکہ خامیاں اور کوتاہیاں ہر انسان سے ہوتی ہیں لیکن مجھ سے قبل جو بھی ممبران اسمبلی یہاں سے منتخب ہوئے ہیں انکی کارکردگی کا موازنہ میرے ساتھ کرکے دیکھیں کہ ۔انہوں نے حلقہ کو اتنا وقت اور فنڈز نہیں لیکر دیا میری کوشش ہے کہ رائے ونڈ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرسکوں ۔

(جاری ہے)

ملک افضل کھوکھر نے مزید کہا کہ میں نے بندوق اور بدمعاشی کی سیاست نہیں کی عوام کو پیار اور محبت دیا ہے تھانہ کلچر کا خاتمہ کیا ہے رائے ونڈ کے لوگ پیار کرنیوالے ہیں انکی بہتری اور خوشحالی کیلئے کام کرسکوں ۔

تقریب کے میزبان کونسلر مرزااشتیاق بیگ اورکوارڈینیٹر سونو بھٹی نے کہا کہ ملک افضل کھوکھر نے محلہ غوث پورہ کی عوام کو پینے کے صاف پانی کیلئے ٹیوب ویل فراہم کیا ہے اور عوام کیلئے راستے کا مسئلہ سب سے اہم مسئلہ ہے جوپی سی سی اور سیوریج سسٹم کی شکل میں فراہم کرکے اہل محلہ کے دل جیت لئے ہیں تقریب میں سینکڑوں افراد موجود تھے ۔