وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جیت پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

کامیابی کا تعلق محنت اور صرف محنت میں چھپا ہوا ہے، آج کی کامیابی کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے ‘شہباز شریف

منگل 15 مئی 2018 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جیت پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے ڈبلن ٹیسٹ میں فتح سمیٹی ہے۔میں تمام کھلاڑیوں کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کامیابی کا تعلق محنت اور صرف محنت میں چھپا ہوا ہے اور آج کی کامیابی کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے ۔