بھارت پاکستان کا ا زلی دشمن ہے ، سابق وزیراعظم بھارت کو خوش کرنے کیلئے ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں‘لیاقت بلوچ
نوازشریف کے بیانات سے ملک کو نقصان اور امریکہ و بھارت کو فائدہ ہورہاہے ، 16 مئی کوالقدس میں یہودیوں کے مظالم کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا‘قائمقام امیر جماعت اسلامی
منگل 15 مئی 2018 23:59
(جاری ہے)
اس موقع پر نائب امراء حافظ محمد ادریس ، راشد نسیم ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، سابق سیکرٹری اطلاعات محمد انور نیازی و دیگر بھی موجود تھے ۔ یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق پاکستانی کمیونٹی کی دعوت پر دو روزہ دورے پر قطر روانہ ہوگئے ہیں اور انہوںنے اپنی بیرون ملک روانگی سے قبل لیاقت بلوچ کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی مقرر کیاہے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ نوازشریف کے بھارت نواز بیانیے سے عوام کے اندر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور پورا ملک سراپااحتجاج ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں مضبوط جمہوریت ، آئین کی بالادستی اور ریاست و سیاست میں توازن کے لیے شفاف اور غیر جانبدارانہ بروقت انتخابات ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ذمہ دارانہ جمہوری رویے اور پارلیمنٹ کو اہمیت دے کر ہی ملک کو مستحکم ، خوشحال اور جمہوری بنایا جاسکتاہے ۔ لیاقت بلوچ نے اسرائیلی فائرنگ اور گولہ باری سے 60 کے قریب نہتے فلسطینیوں کی شہادت اور 25 سو سے زائد کے زخمی ہونے پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی اور اسرائیلی فو ج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ۔ انہوںنے کہاکہ بیت المقدس فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے مسلمانوں کا قبلہ او ل اور مقدس شہر ہے ۔ استعماری صیہونی قوتوں کی انصاف و مسلم دشمنی نے دنیا کے امن کو تہ و بالاکر دیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ امریکی سفارتخانے کی منتقلی کی تقریب میں 86 ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی جس میں صرف 33 نے شرکت کی یہ امریکہ اور اسرائیل کی ناکامی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.