Live Updates

بھارت سن لے ،22کروڑ پاکستانیوں کا ملک سرکٹاسکتاہے جھکا نہیںسکتا ،حمزہ شہباز

عالمی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے سیاسی جماعتوں او راداروں کو متحد ہوکر چلنا ہوگا‘‘قصور جلسہ عام سے خطاب

منگل 15 مئی 2018 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماو ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کو عالمی سازشوں کا سامنا ہے اور موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ موجودہ صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں اور قومی ادارے متحد ہوکر آگے چلیں اور 2018میںبروقت عام انتخابات کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کا فیصلہ ہو۔

حمزہ شہباز نے کھڈیاں قصور میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تین بار لاہور کا دورہ منسوخ کرنے کے بعدچوتھی مرتبہ بھی لاہور شہر میںنہیںجاسکے اگر عمران خان یہی 11نکات کے پی کے یا پشاور میں پیش کرتے انہیں اپنے گریبان میںجھانکنا پڑتا ۔انہوں نے کہاکہ 300ڈیم ،ایک ارب درخت اور ہسپتالوںکا جال بچھانے کے عمران خان کے دعوے کہاں گئے ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہبازنے اپنے پر جوش خطاب میںکہا کہ مودی سن لے کشمیر میںمعصوم شہریوں کے خون کا بدلہ ان سے لیں گے۔22کروڑ پاکستانی سرکٹانا جانتے ہیں جھکانا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2013کے مقابلے میںآج کا پاکستان کہیں ترقی یافتہ ہے اورعوامی مقبولیت کا فیصلہ انتخابات میں ووٹرز نے کرناہے اور انشاء اللہ عوامی فیصلہ ترقی اور خوشحالی کے حق میں ہی ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ الزامات لگانے ،دھرنے دینے اور گالیاں دینے والوں کو کو آخری دنوں میںاسی میٹروبس بنانے کا خیال آگیاجسے وہ پنجاب میںجنگلہ بس قرار دیتے رہے ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ اب کسی پارٹی یاشخص کے اقتدار کی نہیں اس ملک کی ترقی کی باری ہے اور تمام تر منفی پراپیگنڈہ دم توڑجائے گااور جیت اس پارٹی کی ہوگی جس نی5برسوں میںلوڈشیڈنگ اور دہشتگردی سمیت ملک کو درپیش مسائل حل کئے ہیں ۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ لوگ چہرے اور شخصیات نہیں ان کے کام یاد رکھتے ہیں اور انشاء اللہ مستقبل مسلم لیگ(ن) کا ہے ،جلسے سے ممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد خان اور ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے بھی خطاب کیا ۔حمزہ شہبازکا پرجوش خیرمقدم کیاگیا مسلم لیگی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور آتش بازی زبردست مظاہر ہ کیاگیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات