امت مسلمہ کو رمضان المبارک میں اپنا کڑا احتساب کرنا چاہیے،مولانا عبدالحق ہاشمی

حکومت عوام کو ریلیف وآسانی فراہم کریں، غرباء ومساکین اور کم آمدنی والے افراد کی مجبور ی سے ناجزء فائدہ نہ اُ ٹھائیں،صوبائی امیرجماعت اسلامی

منگل 15 مئی 2018 23:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ امت مسلمہ کو رمضان المبارک میں اپنا کڑا احتساب کرنا چاہیے حکومت عوام کو ریلیف وآسانی فراہم کریں غرباء ومساکین اور کم آمدنی والے افراد کی مجبور ی سے ناجزء فائدہ نہ اُ ٹھائیں رمضان المبارک کا ایک بار پھر ہماری زندگی میں آنا اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے ، ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے۔

عوام الناس بلخصوص اس ماہ مبارک میں قرآن پاک سے تعلق بڑھائی ترجمہ وتفسیر کے کلاسزمیں شرکت کریں دینی قوتوں کو ذرائع ابلاغ کے میدان میں آگے آناچاہیے۔ قرآن وسنت کی دعوت کے پھیلائو کے لیے ہر قسم کے جدید وسائل اور ذرائع استعمال میں لانے چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو رمضان المبارک میں اپنا کڑا احتساب کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک میں اللہ تعالی سب سے زیادہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے۔

رمضان المبارک کا ایک بار پھر ہماری زندگی میں آنا اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے ، ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے۔رمضان کی پہلی رات شیطانوں اور سرکش جنوں کو جکڑ دیا جاتا ہے، جہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں رمضان المبارک میں صیام وقیام کے علاوہ حسب استطاعت صدقہ بھی کرنا چاہیے اور نیکی کے کام کثرت سے کرنے چاہییں۔

رسول اللہ ﷺ اس مبارک مہینے میں خیر کے تمام کاموں کی طرف سبقت لے جاتے تھے۔صرف اپنی دسترخوانوں کو سجانا مناسب نہیں،ہمسائیہ بھوک سے مررہا ہوں اور ہم فضول واصراف کے کاموں میں مصروف رہے یہ اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے رمضان المبارک کے اہم اعمال میں سے ایک عمل روزے کے دوران زیادہ سے زیادہ دعا، استغفار اور ذکر الہی کرنا ہے کیونکہ روزہ دار کی دعا ان دعائوں میں سے ہے جو اللہ تعالی کے ہاں قبول ہوتی ہیں ۔

دینی قوتوں کو ذرائع ابلاغ کے میدان میں آگے آناچاہیے۔ قرآن وسنت کی دعوت کے پھیلائو کے لیے ہر قسم کے جدید وسائل اور ذرائع استعمال میں لانے چاہیے۔ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ اس کی برکات کو سمیٹنے کے لیے اپنی کمر کس لینی چاہیے۔یہ نزول قرآن کا بھی مہینہ ہے ۔ اس میں زیادہ سے زیادہ تلاوت قرآن کا اہتمام ہو ناچاہیے۔دینی قوتوں کو اسلام کی دعوت ترویج وشاعت کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاناچاہیے ۔