بھاگ شوران واٹر سپلائی منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ،میر عامر رند

منصوبے مکمل نہ کرنے سے بھاگ اور شوران کی عوام کا احساس محرومی زیادہ ہوگئے ،منصوبے کو شروع کرکے نہ مکمل چھوڑنا بھاگ اور شوران کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے،وزیر اعلی ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی ، سیکرٹری پی ایچ ای صورتحال کا نوٹس لے ،صوبائی وزیر ایس اینڈ جی ڈی

منگل 15 مئی 2018 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) صوبائی وزیر ایس اینڈ جی ڈی میر عامر رند نے کہا بھاگ ، شوران واٹر سپلائی منصوبہ شروع کر کے مقررہ حد سے پہلے ختم کرنا علاقے کی عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے، وزیر اعلی بلوچستان ، سیکرٹری پی ایچ ای، سیکرٹری پی اینڈ ڈی اس صورتحال کا نوٹس لیں علاقہ کا منتخب نمائندہ اور صوبائی وزیر کی حیثیت سے اس معاملے پر شدید تشویش ہے، اعلی حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عوامی مفاد میں منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے علاقے کی عوام میں اس حوالے سے شدید غم اور غصہ پایا جاتا ہے پہلے ہی علاقہ دوسرے علاقوں کی نسبت پسماندہ ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے منصوبے کو ادھورا چھوڑنے سے عوام کا شدید نقصان ہوگا ،انہوں نے کہا کہ علاقے کی عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے علاقے کے جائز مسائل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔

متعلقہ عنوان :