بلوچستان کے نگراں وزیراعلی اور انکی نگراں کابینہ کا اعلان موجودہ اسمبلی کی تحلیل کے دن کیا جائیگا

منگل 15 مئی 2018 23:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) بلوچستان کے نگراں وزیراعلی اور انکی نگراں کابینہ کا اعلان موجودہ اسمبلی کی تحلیل کے دن کیا جائیگا تفصیلات کے مطابق بلوچستان صوبائی حکومت کا بجٹ 2018-19 صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں 19مئی تک جاری رہیگا ،قابل اعتماد ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کا یہ آخری اور چھٹا صوبائی بجٹ تھا ،موجودہ صوبائی اسمبلی سمیت دیگر صوبوں اسمبلیاں اور قومی اسمبلی 31مئی کو اپنی مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہوجائے گی ،ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ جس دن موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی یعنی 31مئی کو اسی دن رات گئے تک نگراں وزیراعلی اور نگراں کابینہ کے ارکان کا اعلان کردیا جائے گا ،اور یکم جون کو نئے نگراں وزیراعلی اور انکی کابینہ حلف اٹھائے گی ،اس سلسلے میں کئی سابق وزراء اعلی ،موجودہ کابینہ میں شامل وزیر ،قبائلی شخصیت کا نام زیر غور ہیں ،دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدو س بزنجو اور بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان نگراں وزیراعلی کیلئے باضابطہ طورپر کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے ،اور اگر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان نگراں وزیراعلی کے نام پر اتفاق رائے نہ ہوسکا تو وزیراعلی بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر 3،3نام الیکشن کمیشن کو بھیجے گے اور الیکشن کمیشن ان 6ناموں سے ایک نگراں وزیراعلی کا نام کا انتخابات کریں گے ۔