ایم ڈی واٹر بورڈ کا آن لائن ٹینکرز سینٹر کا دورہ ،ٹینکرز حاصل کرنے کیلے فون کرنے والے شہریوں کی فون کالیں خود سنیں

منگل 15 مئی 2018 23:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) واٹربورڈ کے آن لائن ٹینکرزسینٹر میں ٹینکرز کے حصول کیلئے شہریوں کی ٹیلی فون کالز کا تانتا بندھا ہوا ہے ، ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے آن لائن ٹینکرز سینٹر کا دورہ کیا،ٹینکرز حاصل کرنے کیلے فون کرنے والے شہریوں کی فون کالیں خود سنیں اور ٹینکرز سینٹر کی کار کردگی مزید بہتر بنانے سے متعلق ان سے تجاویز طلب کیں،شہریوں کے مطالبہ پرمزید 6 نئی لائنیں حاصل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیںجس کے بعد سینٹر کی لائنوں کی تعداد 12 ہوجائے گی ،صرف چنددنوںمیں ہزاروںشہریوں نے آن لائن سینٹررابطہ کرکے گھر بیٹھے ٹینکرز حاصل کیئے ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر گذشتہ دنوںقائم کئے جانے والے کے ڈبلیوایس بی آن لائن ٹینکرزسینٹر پر کی جانب سے ٹیلی فون کالوں کا تانتا بندھا ہواہے، صر ف چند دنوںمیں ہزاروں شہری آن لائن ٹینکرز سینٹرز پر فون کرکے ٹینکرز حاصل کرچکے ہیں منگل کو 300 سے زائد شہریوں نے ٹینکرز کیلے رجوع کیا ، جن کو واٹربورڈ کے کرش پلانٹ ہائیڈرنٹ سے 32 ،فیوچرکالونی لانڈھی ہائیڈرنٹ سے 70 نیپا سے 25 صفورا سے 68 سخی حسن ہائیڈرنٹ سے 74 اور شیرپاؤ لانڈھی ہائیڈرنٹ سے 31 ٹینکرز بھجوائے گئے ، شہریوں کی جانب سے اس سہولت کا بھرپور خیرمقدم کیا جارہا ہے ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ روزانہ متعدد مرتبہ آن لائن سینٹر کا دورہ کررہے ہیں منگل کو ایم ڈی واٹربورڈ نے آن لائن سینٹر میں خودمتعدد شہریوں کی کال سنیں اور ان کی ٹینکرز کے حصول کیلئے درخواستیں نوٹ کیں ،انہوں نے اس موقع پر سینٹر کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے شہریوں سے تجاویز بھی سنیں اورشہریوں نے ٹیلی فون لائنیں مصروف رہنے کی شکایات کیں جس پر ایم ڈی واٹربورڈ نے متعلقہ افسران کو فوری طور پر سینٹر کیلئے مزید 6 لائنیں حاصل کرنے کے احکامات جاری کیئے ،نئی ٹیلی فون لائنیں فعال ہونے کے بعد سینٹر کی لائنوں کی تعداد 12 ہوجائے گی جس کے ذریعے شہری پہلے کی نسبت مزید آسانی سے ٹینکرز کیلئے رجوع کرسکیں گے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ضرورت پڑنے پر ٹیلی فون لائنوں کی تعداد میں مزید اضافہ بھی کیا جائے گا ،انہوں نے واٹربورڈ افسران کو ہدایت کی کہ ٹینکرز کی شہریوں کو گھربیٹھے فراہمی کیلئے جلد از جلد موبائل ایپس بھی متعارف کرایا جائے،واضع رہے کہ شہری صبح 9 سے شام 5بجے تک ٹیلی فون نمبرز 99245152،99245178،99240802 ،99240892،99240891اور99240893 پر بھی گھر بیٹھے ایک ٹیلی فون کال کے ذریعے پانی کے ٹینکر کیلئے رجوع کرسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :