ڈیفنس ویو کے علاقہ مکینوں کو فوی طو پر پانی کی فراہم کیا جائے ۔ایکشن کمیٹی ڈیفنس ویو

سعید غنی پانی کی فراہمی کویقینی بنائیں اور ٹینکر مافیا کو لگام دی جائے ۔ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کی گفتگو

منگل 15 مئی 2018 23:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) ڈیفنس ویو ریذیڈنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈیفنس ویو میں پانی کی شدید قلت اور ٹینکر مافیا کی من مانی کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے رکن سعید غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیفنس ویو کے علاقہ مکینوں کو فی الفور پانی فراہم کیا جائے اور ٹینکر مافیا کو لگام دی جائے ۔

(جاری ہے)

اراکین ایکشن کمیٹی نے کہاکہ ڈیفنس ویو کے آباد ہونے سے اب تک یہاں کے مکینوں کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے ۔پینے کے پانی کے لیے بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔پانی کی فراہمی نے عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے ۔ عوام کی جانب سے واٹر بورڈ کے اعلیٰ حکام سے بار بار ملاقاتیں اور شکایات کے باوجود پانی کی فراہمی میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ اور صوبائی حکومت کے عہدیدار علاقہ مکینوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار اد اکریں تاکہ ڈیفنس ویو کے عوام کو ریلیف حاصل ہوسکے ۔