بلاول بھٹوزرداری کی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت

منگل 15 مئی 2018 23:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ فلسطینیوں میں جاری نسل کشی روکنے کے لیئے آواز اٹھایا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کیا کہ فلسطین میں جاری قتل عام مسلم ممالک سمیت دنیا بھر میں غم و غصے اور احتجاج کینئی لہر کو جنم دے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی برادری اس وحشیانہ نسل کوشی پر خاموشی و بے حسی کی متحمل نہیں ہوسکتی، کیونکہ یہ قتل عام دنیا میں امن نہیں بلکہ خونریزی کے لیئے اکسائے گا۔