پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے سے بلیک لسٹ کے خطرے سے دوچار ہے ،اعتزاز احسن

نواز شریف نے جن شعلوں سے کھیلا ہے وہ آگ پھیل سکتی ہے، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

منگل 15 مئی 2018 23:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے سے بلیک لسٹ کے خطرے سے دوچار ہے نواز شریف نے جن شعلوں سے کھیلا ہے وہ آگ پھیل سکتی ہے ۔ جس خلائی طاقت کی بات نواز شریف کرتے ہیں وہ پاکستان میں نہیں ۔ ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ کہتے ہیں کہ نواز شریف نے جاتی عمرہ کی جائیداد والدہ کے نام لے رکھی ہے عدالت سوال کر سکتی ہے کہ جو بھی کہنا ہے حلفاً کہہ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان میں رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے نواز شریف کو اچھی پوزیشن میں رکھا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جس خلائی مخلوق کی بات کرتے ہیں وہ پاکستان میں نہیں ہم سب ایک سطح پر پاکستان کی اور پاکستان میں ہی سیاست کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جن شعلوں سے کھیلا ہے وہ پھیل سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف شہباز شریف کہتے ہیں کہ ممکن نہیں کہ نواز شریف ایسی بات کرے دوسری طرف نواز شریف کے بیان سب کے سامنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے سے بلیک لسٹ کے خطرے سے دو چار ہے ۔