سی ڈی اے کے 14 افسران و ملازمین کے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

منگل 15 مئی 2018 23:54

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) وفا قی ترقیا تی ادارہ (سی ڈی ای) کے 14 افسران و ملازمین کے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، شعبہ انفورسمنٹ کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے گریڈ 19 کے 2، گریڈ 18کے دو، گریڈ 17کے 6 اور گریڈ 16 کے 4 افسران و ملازمین کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سی ڈی اے کے شعبہ ایچ آر ڈی کی جانب سے چیئرمین سی ڈی اے کی منظو ری سے جاری ہونے والے نو ٹیفیکشن کے مطابق گریڈ 19 کے ڈاکٹر محمد ارشدکو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سے ڈائریکٹر ایڈمن کیپیٹل ہسپتال،گریڈ 19 کے عشرت تاج وارثی کو ڈا ئر یکٹر انفو رسمنٹ ڈا ئر یکٹو ریٹ سے ڈا ئر یکٹر انفو رسمنٹ رورل،گریڈ 18 کے عمر ان علی سلطان جو سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے ہیں کو ڈائریکٹر انفو رسمنٹ اربن کا دیکھ بھال کا چارج، گریڈ 18 کے کاشف آفریدی کو ڈپٹی ڈا ئریکٹر روڈز ون کے ساتھ ڈپٹی ڈا ئر یکٹر بی سی ایس ون کا اضا فی چارج،گریڈ 17 کے غلام اصغر اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر بی سی ایس تھری بلڈنگ کنٹرول سیکشن ٹوکو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی سی ایس ون بلڈنگ کنٹرول ون،گریڈ 17 کے محمد اشرف شاہد کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹریکچرز کو بلڈنگ کنٹرول سیکشن تھری کے بلڈنگ کنٹرول ون کے ساتھ منسلک ،گریڈ 17 کے شیخ طارق محمود اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی سی ایس تھری ،بلڈنگ کنٹرول ون کو بلڈنگ کنٹرول ٹو میں اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر کی اضا فی ذمہ داری،گریڈ 17کے ساجد شاہ رخ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی سی ایس تھر ی بلڈنگ کنٹرول ٹو سے منسلک کو اسٹنٹ ڈائریکٹر بی سی ایس تھری بلڈنگ کنٹرول ون،گریڈ17 کے ڈپٹی ڈائر یکٹر فا روق اعظم کو ڈپٹی ڈا ئر یکٹر ایم اینڈ آر ایم (جنوبی) سے ڈپٹی ڈا ئر یکٹر مینٹینس تھری کی اضا فی ذمہ داری،گریڈ 17 کے زاہد حسین مری کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروڈکشن ڈویژن ون کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر ایم پی او کی اضافی ذمہ داری،گریڈ 16 کے غلام حسین کو ریونیو ڈا ئریکٹوریٹ سے اٹیچمنٹ ختم کرتے ہوئے بلڈنگ کنٹرول ون میں واپس، تعیناتی کے منتظر آپریٹنگ افسر جاوید مسیح کو ای ایم او اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو،گریڈ 16 کے لیاقت حیات خا ن کو اسٹیٹ افیکٹز سے ای ایم او اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو اور گریڈ 16 ہی کے محمد عمران کو ایچ آر ڈی ڈا ئر یکٹو ریٹ سے ای ایم او اسٹیٹ مینجمینٹ ٹو تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :