وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2018-19ء کیلئے سینٹ کی طرف سے مجموعی طور پر 157 سفارشات موصول ہوئیں، مفتاح اسماعیل

منگل 15 مئی 2018 23:54

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2018-19ء کیلئے سینٹ کی طرف سے مجموعی طور پر 157 سفارشات موصول ہوئیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے منگل کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2018-19ء پر بحث کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ ان میں سے 108 سفارشات کا تعلق وفاقی ترقیاتی پروگرام سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ سفارشات ضروری کارروائی کیلئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کو ارسال کر دی ہیں۔ بقیہ 49 تجاویز جن کا تعلق وزارتِ خزانہ سے تھا اُن میں سے 42تجاویز حکومت نے کلی یا جزوی طور پر منظور کر لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :