Live Updates

متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

یکم رمضان المبارک 17 مئی بروز جمعرات کو ہوگی، سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 15 مئی 2018 21:36

متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سرکاری اعلان کردیا گیا ہے۔ عرب میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے بلایا گیا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ اجلاس میں ماہر فلکیات سمیت اہم سرکاری عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام کے بعد رمضان کے چاند کے حوالے سے باقاعدہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں چاند نظر نہیں آیا۔ لہذا متحدہ عرب امارات میں میں یکم رمضان المبارک 17 مئی بروز جمعرات کوہوگی۔ واضح رہے کہ ماہر فلکیات پہلے ہی یہ پیشن گوئی کر چکے تھے کہ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 16 مئی سے ہونے کے امکانات کم ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ اب رمضان کے چاند سے متعلق متحدہ عرب امارات میں باقاعدہ سرکاری اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

رمضان کے چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے آغاز کی بھرپور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب سعودی عرب میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی عرب میں بھی رمضان المبارک کا آغاز 17 مئی بروز جمعرات سے ہوگا۔ اس حوالے سے سرکاری اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب رمضان کے آغاز کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کی انسانی وسائل اور امارت کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان میں نجی اداروں کے لیے رمضان میں کام کرنے کے اوقات میں کمی کر دی گئی ہے ۔

وزارت نے اپنے ٹویٹر پیج پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں تمام نجی اداروں ،کمپنیوں میں کام کرنے کے اوقات معمول کی نسبت دو گھنٹے کم ہوں گے ۔ اس اعتبار سے کمپنیاں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کام کریں گی جبکہ معمول میں کمپنیاں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کام کرتیں ہیں ۔ تاہم کچھ ادارے مثلاً فنانس کے ادارے معمول کے اوقات کے مطابق کام کریں گی انکے اوقات میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

سرکاری اداروں کے لیے رمضان المبارک کے لیے اوقات میں پہلے ہی کمی کر دی گئی ہے ۔ رمضان میں سرکاری ادارے صبح 9 بجے سے دوپہر بجے تک کام کریں گے ۔ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کی کمیٹی کا اجلاس متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں 15 مئی کو بیٹھے گا ۔ اس اجلاس کے بعد متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے شروع ہونے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات