سرکاری ہسپتالوں میںآنیوالے مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح، ڈاکٹر غفور

منگل 15 مئی 2018 23:51

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) پرنسپل میڈیکل آفیسر گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ ڈاکٹر غفور حسین گھمن نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میںآنے والے مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اس امر کو یقینی بنانے کیلئے ہسپتالوں میں میڈیکل افسران اور پیرا میڈکس سٹاف کی ڈیوٹی پر حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروایا گیا جبکہ ہسپتال میں ہر قسم کے لیبارٹری ٹیسٹ بالکل مفت کئے جاتے ہیں اور ادویات بھی ہسپتال کے اندر سے فراہم کی جارہی ہیں ۔

یہ بات انہوں نے انجمن بہبود مریضاں گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کے عہدیداران اور ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سیالکوٹ جمشید بشیر، صدر انجمن بہبود مریضاں سیالکوٹ اشفاق نذر ، شاہدہ بٹ ، عمران کسانہ، عمر وقاص، عظمیٰ مظہر، شاہینہ میر، ابرار حسین، مہر عبدالرحمن، شیخ عبدالوہاب، تہمینہ اکبر، اقرار اسماعیل ، عارف علوی ، شمیم اشفاق، انیلا بٹ ، کشور سلطانہ اور میاں شمیل بھی موجود تھے ۔

ڈی ڈی سوشل ویلفیئر جمشید بشیر نے کہا ہے کہ انجمن بہبود مریضاں سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے بالخصوص مریضوں کی رہنمائی اوران کو علاج معالجے کیلئے آگاہی اور شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار کررہے ہیں ۔ صدر انجمن بہبود مریضاں سیالکوٹ اشفاق نذرنے کہاکہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے عوام الناس کو بھرپور استفادہ دلانے کیلئے انجمن بہبود مریضاں پوری طرح متحرک ہے۔

انہوںنے کہاکہ مریضوں کو بروقت چیک کروانے ، لیبارٹری ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے عزم پر قائم ہے ۔ انہوں نے انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں ۔ تقریب کے آخر میں سرپرست اعلیٰ انجمن بہبود مریضاں شیخ اصغر حیدر کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔