پاکستان نیوی کے وفد کی سیالکوٹ چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا معلوماتی دورہ

منگل 15 مئی 2018 23:51

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان نیوی 47ویں سٹاف کے گروپ لیڈر سجاد کی قیادت میں نیوی اہلکاروں کے ایک وفد نے سیالکوٹ چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا معلوماتی دورہ کیا اور مختلف صنعتوں سے وابستہ صنعتکاروں سے مطالعاتی گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گروپ لیڈر سجاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کے صنعتکار اپنے سرمایہ سے وطن عزیز کو استحکام دینے کیلئے پوری دنیا میں اپنی مصنوعات متعارف کرواکر قیمتی زرمبادلہ فراہم کررہے ہیں جو کہ انتہائی احسن اقدام ہے اس موقع پر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر چوہدری عبدالوحید ، عبدالغفور بٹ، اعجاز غوری، محمد وسیم اور افسران ودیگر نے شرکت کی۔