اساتذہ کی قابلیت میں اضافہ کر کے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگرکرنیکی ضرورت ہے، کرنل (ر)اعجاز احمد ناصر

منگل 15 مئی 2018 23:47

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) جدید طریقہ تدریس کے ذریعے اساتذہ کی قابلیت میں اضافہ کر کے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر اور ان میں نئی تحقیق کا شعور اور شوق پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔پاکستانی اساتذہ اور طلباء میں ایسی تمام خوبیاں موجود ہیں جن کی بدولت وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار اسپیشل اسسٹنٹ کرنل (ر)اعجاز احمد ناصر ،پراجیکٹ کوارڈینٹر عبدالرئوف ،لٹریسی لیڈرز محمد شہزاد بشیر،مصدق ذوالقرنین اور ذیشان اکرم نے علی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اور بین الاقوامی ادارہ انٹر پول کے زیر اہتمام منعقدہ اساتذہ کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے تربیتی سیشن میں شرکت کی ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اساتذہ کو انکی قابلیت مزید بہتر بنانے کے لئے مرحلہ وار پرو گرام شروع کیے گئے اور اسی پراجیکٹ کے تحت حافظ آباد کے 100اساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی کے زریعے ٹریننگ دی جا ئیگی جس سے کم و بیش15ہزار طلباء و طالبات مستفید ہونگے ۔انکا کہنا تھا کہ اس طرح کی تربیتی ورکشاپس سے جہاں اساتذہ کے تجربہ اور مہارت میں اضافہ ہو گا تو وہیں بچوں کی تخلیقی صلاحیتوںمیں بھی نمایاں بہتر آئی گی ۔

متعلقہ عنوان :