ڈپٹی کمشنر رائے منظور حسین ناصر نے چنیوٹ کے رمضان بازارواں کیلئے اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

منگل 15 مئی 2018 23:47

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر رائے منظور حسین ناصر نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے چنیوٹ میں رمضان المبارک کے دوران رمضان بازارواں میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق آٹا کا تھیلا 10کلو گرام 250روپے چاول سپر باسمتی نیا96روپے فی کلو، چاول سپر باسمتی پرانا 118روپے، ویجیٹیبل گھی./آئل ، ویجٹیبل گھی کھلابمطابق نرخ نامہ مقرر کردہ انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب ، جبکہ بیسن86روپے ،دال مونگ دھلی ہوئی 82،چنا سفید موٹا98،چنا سیاہ موٹا82،دال چناموٹی86،دال ماش102،دہی 75روپے کلو،دودھ کھلا 65روپے فی لٹر، چینی 46روپے فی کلو، گوشت چھوٹا گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق ،سرخ مرچ228،دال مسور68،کھجور ایرانی165،کھجور اصیل100روپے کلو جبکہ سموسہ ویجٹیبل 15روپے فی عدد، پکوڑے 160روپے فی کلو،برف5روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر رائے منظور حسین ناصر نے مزید بتایا کہ سبزیات اور پھلوں کے نرخ تمام سیکرٹری مارکیٹ کمیٹیز روزانہ منڈی میں آکشن کی بنیاد پر جاری کرینگے۔ پولٹری پروڈکٹس کے نرخ ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر چنیوٹ ،پولٹری ایسوسی ایشن چنیوٹ کی مشاورت سے روزانہ کی بنیاد پر صبح 7بجے تک سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو برائے تشہیر مہیا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی دکاندار مذکورہ بالا مقرر کردہ نرخ سے زیادہ وصول نہیں کرے گا، نہ زائد وصولی کے لئے اقدامات کرے گا اور نہ ہی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کرنے سے انکار کرے گا۔

یہ تمام نرخ اور حکم نامہ ضلع چنیوٹ کی حدود میں فوری طور پر نافذ العمل ہو کر تا حکم ثانی نافذ العمل رہے گا۔ حکم عدولی کی صورت میں قوائد و ضوابط کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔