Live Updates

نواز شریف نے پاکستان مخالف بیان دیکر خود کو نریندرا مودی کا یار ثابت کردیا ہے، فردوس عاشق اعوان

منگل 15 مئی 2018 23:47

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان مخالف بیان دیکر خود کو بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا یار ثابت کردیا ہے، نواز شریف ہی نہیں پوری مسلم لیگ (ن) پر پابندی عائد کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے زیر ا ہتمام عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی نیویارک کے جنرل سیکرٹری مرزا خاور بیگ اور خورشید بھلی نے کیا تھا۔جلسہ عام میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور کمیونٹی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے علاوہ پی ٹی آئی امریکہ کے چیف آرگنائزر ملک امتیاز ، نیویارک کے چیف آرگنائزر چوہدری پرویز امرا,جنرل سیکریٹری مرزا خاور بیگ، فنانس سیکریٹری وحید سلطان، مقصود چوہدری، افضل گلبہار،شاہد رانجھا بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ انہیں اس قدر بڑی تعداد میں لوگوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی اور وہ یہ بات کہنے پر مجبور ہیں کہ جس تبدیلی کی بات عمران کررہے ہیں وہ آچکی ہیں انئوں نے کہا کہ عمران خان وہ واحد سیاستدان ہیں جن پر کروڑوں عوام کا یکساں اعتماد ہی. انہوں نے کہا نواز شریف نے مودی کے بیانئے کی ترجمانی اس لیے کی ہے کہ اگر انہیں سزا ہوئی تو وہ دنیا کو بتائیں گے کہ انہیں اس لیے سزا ہوئی کہ وہ اسٹبلشمنٹ کے خلاف تھیں۔ انہوں نے انڈین میڈیا پر حیرت کا اظہار کیا کہ وہ ایک ایسے شخص کے بیان کو اہمیت دے رہا ہے جسے ہماری سپریم کورٹ جھوٹا اور بے ایمان قرار دے چکی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات